مشرف 11اکتوبرکوچیک اپ کے بعد واپسی کاٹکٹ کنفرم کرائیں گے-وکیل اخترشاہ

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل اخترشاہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ انھو ں نے اپنے موکل کوعدالتی احکامات پہنچادیئے ہیں اور انھوں نے عدالت میں پیش ہونے کی سوفیصدیقین دہانی بھی کرادی ہے۔ ’’امت‘‘ سے گفتگومیں اخترشاہ کاکہناتھاکہ پرویزمشرف نے گیارہ اکتوبرسے قبل اپنے ڈاکٹرسے تفصیلی چیک اپ بھی کرانا ہے،اس کے بعدوہ اپنی واپسی کی ٹکٹ کنفرم کرادینگے،انھوں نے کہاکہ اب توسپریم کورٹ نے تمام ترمقدمات میں گرفتار نہ کرنے کاحکم دے دیاہے اور بیماری کے حوالے سے بھی عدالت کوبتادیاہے،علاج کرانے کے لیے عدالت نے کہہ دیاہے،اس لیے اب ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More