ایک اور بھارتی آئی ایم ایف کے اہم عہدے پر فائز

0

نیویارک (امت نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)میں ایک اور بھارتی نے جگہ بنالی ہے اور اہم عہدے پر فائز ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیتاگوپی ناتھ نامی 46سالہ بھارتی خاتون کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی چیف اکانومسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف میں مورس اوبسفیلڈ کی جگہ لے گی، راگھورام راجن کے بعد گیتا آئی ایم ایف میں یہ عہدہ حاصل کرنے والی دوسری بھارتی ہے۔اس کے حوالے سے آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ گیتا دنیا کی مایہ ناز ماہر اقتصادیات اور وسیع تجربے کی حامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More