الیکشن سے قبل 3 دہشت گرد گرفتار- بھاری اسلحہ برآمد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن سے قبل 3دہشتگرد پکڑے گئے۔ بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کلاکوٹ پولیس کو انٹیلی جنس اطلاع ملی کہ لیاری گینگ وار کے اہم دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں جو کہ لیاری میں جنرل الیکشن 2018 کے دوران خلل ڈالنے کی کوشش کرینگے،جس پر ایس ایس پی سٹی نے کلاکوٹ اور چاکیواڑہ پولیس پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار ،اس دوران مقابلے کے بعد دہشت گرد شکیل احمد عرف شکور کڑا کو گرفتار کرلیا، جبکہ موقع سے 3 دہشت گرد شعیب، قادر اور عارف موقع پر اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔ دہشت گرد کے قبضے سے ایس ایم جی، جی تھری، 222 رائفل، ایم پی فائیو رائفل، نائن ایم ایم ، ہینڈ گرنیڈ ،آوان بم اور 500 مختلف قسم کی گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے لیاری میں بلوچ، مہاجر تصادم کے دوران کئی نوجوانوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیاہے اور وہ د اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کرنا چاہتا تھا۔ علاوہ ازیں رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عمران احمد عرف مان عرف مانو کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے۔ بلدیہ ٹاؤن اور مدینہ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے 2 ملزمان سید محمد فیضان عرف کچرا اور امجد کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب اتوار اور پیر کی درمیانی شب دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی چوک ماڈل کالونی میں سیاسی جماعت کے الیکشن آفس کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم محمد رضا عرف ایرانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More