ایزی پیسہ کیو آر یونیورسٹی مہم
کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ایزی پیسہ موبائل پیمنٹ اور لائف اسٹائل پلیٹ فارم کے ذریعے یونیورسٹیوں اور کالجوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ کیو آر پیمنٹ سسمٹز سے آراستہ کرنے کے اقدام کا اعلان کیاہے ۔نئے سسٹم کے ذریعے طلبا ادائیگیوں کیلئے اپنے موبائل سے ایزی پیسہ ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔بینک کے سی ای او شاہد مصطفی کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی تک رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی ہمیشہ سے ہمارا عزم رہا ہے۔