العزیزیہ ریفرنس سماعت میں بد مزگی
اسلام آباد(آن لائن)العزیزیہ ریفرنس سماعت میں اس وقت بد مزگی پیدا ہوگئی جب نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے نواز شریف کی خاتون وکیل عائشہ حامد کو ”بچی “ کہہ دیا اس پر خاتون وکیل غصے میں آگئیں اور کہا کہ آپ تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔ میں بچی نہیں سینئر وکیل ہوں اس پر اکرم قریشی نے کہا کہ بچی کو کہیں کہ وہ ڈکٹیشن نہ دیں ۔ تمہارے سوال پر اعتراض ہے اس پر عائشہ حامد نے کہا کہ آپ کس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں۔ عائشہ حامد نے نیب پراسیکیوٹر کو ”گیٹ آؤٹ فرام کورٹ“ بول دیا جس پر نیب وکلا نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔