دھاندلی تحقیقات-کمیٹی میں سینیٹ کو نمائندگی دینے کی منظوری

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل اور سینیٹ کو نمائندگی دینے کی تحریک منظور کر لی۔پارلیمانی کمیٹی برائے مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے تحریک وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل ہوگی، کمیٹی میں30 ارکان ہوں گے جس میں10 سینیٹ سے ہوں گے۔کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کی برابر نمائندگی ہو گی۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کے دھرنے کی نوبت نہیں آنے دی، حکومت دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے، رکن مسلم لیگ ن رانا تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت صاف ہوئی تو تحقیقات شفاف ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More