العزیزیہ ریفرنس میں ایف بی آر ۔نیب ہیڈ کو لکھے گئے خطوط کی کاپیاں پیش کرنیکا حکم

0

اسلام آباد(آن لائن ) احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں ایف بی آراورنیب کوریکارڈدینے کے لیے لکھے گئے خطوط کی کاپیاں مانگ لیں۔ بدھ کو سماعت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر محبوب عالم پر جرح کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ نیب نے متعلقہ اداروں اور حکام کو ملزمان کے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خطوط لکھے، لیکن ایف آئی اے اور نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا لکھے گئے خطوط کی کاپیاں آپکے پاس ہیں؟ گواہ نے بتایا کہ کاپیاں پاس نہیں، لیکن عدالت کے کہنے پر پیش کر سکتا ہوں، عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو جمعرات تک دونوں خطوط کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More