غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے1فلسطینی شہید-24زخمی

0

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کی پٹی پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 24زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 24افراد زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،بعدازاں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More