غمزدہ والدہ کی فریاد پر ملزم لڑکے کی شخصی ضمانت پر رہائی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثاقب کے اہلخانہ تھانہ سٹی کورٹ کے باہر احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران سٹی کورٹ پولیس کی جانب سے ثاقب کو تھانہ رسالہ منتقل کیا گیا۔ اس دوران والدہ جمشید بی بی روتے ہوئے بچے کی رہائی کیلئے فریاد کرنے لگیں۔ اس نے بتایا کہ میرا بیٹا 9 سال سے سٹی کورٹ کے لاک اپ میں کام کررہا ہے، اس کو کچھ عرصے سے اشرف رند مسلسل جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے، آج بھی اس نے ثاقب سے غیراخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی، ثاقب کے انکار پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور جھوٹے مقدمہ میں پھنسادیا ۔ والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے کو دوسرے تھانے منتقل کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ اس دوران جمشید بی بی روتے ہوئے ثاقب کی رہائی کیلئے پولیس سے فریاد کرتی رہیں۔ اس کی مسلسل فریاد پر پولیس نے ثاقب کو دوبارہ تھانہ سٹی کورٹ بلوایا اور اسے شخصی ضمانت پر والدہ کیساتھ بھیج دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More