تحریک انصاف کے تشدد کا شکارگدھامرگیا
کراچی (خبر ایجنسیاں)تحریک انصاف کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا۔چل بسا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے تحریک انصاف کی ریلی میں شریک نے ایک گدھے پرنواز شریف کا نام لکھا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور اس پر گاڑی بھی چڑھائی گئی۔جس سے گدھا بے ہوش ہوگیا۔ تحفظ حیوانات کے لیے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل گدھے کا علاج کرا رہی تھی۔ تنظیم کی سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں بتایا گیاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے ظلم کا شکار ہونے والے گدھے کے اندرونی زخم ٹھیک نہیں ہورہے تھے، ناک سے خون بہنے کے باعث اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور وہ واقعے کے بعدصرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا ۔