بیونس آئرس یوتھ گیمز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

0

بیونس آئرس(امت نیوز)بیونس آئرس یوتھ گیمز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر میں میلے کا سا سماں ہے۔ جیت کے جوش نے ویمن پلیئرز کو زیادہ مصروف کر دیا۔ارجنٹینا کے شہر میں کھیلوں کا میلہ سجنے کو تیار ہے، 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی یوتھ اولمپکس گیمز کی تیاریاں عروج پر ہیں، جمناسٹرز کھلے میدان میں ہی اِن ایکشن نظر آ رہے ہیں، جو اپنی مہارت دکھانے کو بے تاب ہیں۔ ارجنٹائن کے صدر مارکیو میکری نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیااس موقع پر گھڑ سوار ایتھلیٹ نے بھی جوہر دکھائے، افتتاحی تقریب کے لیے سٹیج اور داخلی راستوں کی تیاریاں بھی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ واٹر سپورٹس کے سنگلز اور ڈبلز ایونٹس کی بھی مشقیں، بیونس آئرس میں 18 اکتوبر تک جاری رہنے والی گیمز میں 206 ملکوں کے چارہزار ایتھلیٹس زور بازو دکھائیں گے
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More