دعا طلائی زیورات- وقار 50ہزار روپے لیکر گھر سے نکلے تھے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دعا اپنے ہمراہ طلائی زیورات اور وقار اپنے ہمراہ 50ہزار روپے کی رقم گھر سے لے کر نکلا تھا اور ان کا ارادہ دوسرے روز پنجاب کی جانب نکل جانے کا تھا جہاں وقار کے ایک دوست نے اس کی مسجد میں شادی کروانے کا وعدہ کیا ہوا تھا ، مگر کراچی سے نکلنے سے قبل ہی پولیس نے دونوں کو پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس نے لڑکی اور لڑکے کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن کے ایک مکان سے پکڑا تو اس وقت ان کے پاس سے طلائی زیورات اور 50ہزار کی رقم بھی بر آمد ہوئی۔ دونوں نے رات سرجانی ٹاؤن میں گزار کر صبح پنجاب کی جانب فرار ہونے کا ارادہ کیا تھا۔ جہاں وقار کے ایک دوست جو وقار کا رشتہ دار بھی ہے نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ تم لوگوں کا قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود بھی میں تم دونوں کا نکاح مسجد میں کروا دونگا، جس کے بعد تمہیں کوئی بھی پریشان نہیں کر سکے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا اور وقار اپنے اسکول بیگ میں گھر کے کپڑے رکھ کر لائے تھے اور انہوں نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں جاکر کپڑے تبدیل کرلیے تھے۔ برآمد ہونے والا سامان ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More