عالمی مجرم ڈھونڈنے والا انٹرپول سربراہ چین میں لاپتہ

0

پیرس(امت نیوز)دنیا بھر میں مجرموں کو ڈھونڈنے والے عالمی ادارے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگوی خود لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مینگ ہونگوی ستمبر کے آخری دنوں میں فرانس سے چین کے لیے روانہ ہوئے تھے اور بیجنگ پہنچنے کے بعد ان کی کوئی اطلاع نہیں۔ ایک فرانسیسی عہدیدار کے مطابق مینگ ہونگوی کی گمشدگی کی اطلاع ان کی اہلیہ نے دی ہے۔انٹرپول کے سربراہ 64سالہ مینگ ہونگوی کا تعلق چین سے ہے اور وہ نومبر 2016میں انٹرپول کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔مینگ ہونگوی ماضی میں چین کے پبلک سیکورٹی کے نائب وزیر تھے اور وہ انسداد منشیات کمیشن کے سربراہ اور ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر بھی رہے۔چینی حکام کا تاحال اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ انٹرپول نے کہا ہے کہ معاملہ فرانس اور چین کی متعلقہ اتھارٹی طے کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More