منافع خوری کیلئے سی این جی قیمتوں پر پمپ مالکان تقسیم

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشنز نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم منافع خوری کیلئے سی این جی قیمتوں پر پمپ مالکان تقسیم ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سی این جی اونرایسوسی ایشن نے قیمت 98 روپے کلو جب کہ سی این جی فورم ایسوسی ایشن نے 103 روپے مقرر کردی ۔شہر میں بند پمپ آج سے کھلیں گے ۔دوسری جانب سوات میں پمپ مالکان نے اپنی صوابدید پر گیس کی قیمت میں 20روپے کے بجائے 11روپے کا اضافہ کرتے ہوئے صارفین کو 9 روپے کی چھوٹ دیدی ۔ذرائع کے مطابق سندھ میں آج سے سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے ،جس کے بعد سی این جی کی فی کلو ممکنہ قیمت 104 روپے تک ہوجائے گی۔تاہم منافع خوری کیلئے پمپ مالکان سی این جی کی قیمتوں پر تقسیم ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سی این جی اونر ایسویسی ایشن نے 98 روپے جب کہ سی این جی فورم نے 103 روپے کلو نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سی این جی پمپس مالکان کے اجلاس میں شریک سی این جی ایسوسی ایشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سی این جی کی قیمت 100 روپے کلو قیمت رکھنے کی بات ہو رہی ہے۔ آل پاکستان سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ سندھ میں سی این جی 104 روپے کلو اور 79 روپے لیٹر میں فروخت کریں گے ،گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا سے رابطہ کرلیا ہے ۔ دوسری جانب گیس کی قیمتیں 143 فیصد تک قیمتیں بڑھنے سے بس رکشہ ٹیکسی کرایوں میں اضافہ سمیت اسکول وین والوں کے بھی ماہانہ کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔مقامی گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کی قیمت بھی بڑھ جائے گی ۔ دریں اثنا گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد سوات میں سی این جی اسٹیشن مالکان نے اپنی صوابدید پر صارفین کو 9 روپے کی چھوٹ دیتے ہوئے گیس کی قیمت میں 20روپے کی بجائے 11روپے کا اضافہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More