9امریکی سمیت18 این جی اوز کو ملک چھوڑنے کا حکم

0

اسلام آباد(امت نیوز)9امریکی سمیت18 بین الاقوامی این جی اوز کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان پر پاکستان مخالف اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کو60 روز کے اندر تمام آپریشن بند کر کے ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ اسپیشل کمیٹی نے ان این جی اوز کا جائزہ لیا تھا۔ تاہم ترجمان کے مطابق اگر ان میں سے کوئی این جی او دوبارہ پاکستان میں کام کرنے کی خواہش مند ہوگی تو وہ پاکستان چھوڑنے کے6 ماہ بعد درخواست دے سکتی ہے۔ اس درخواست پر کارروائی نئی شرائط اور قواعد و ضوابط کے تحت ہوگی۔ اس سے قبل سابق دور حکومت میں 27 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا ،لیکن مغربی ممالک کی حکومتوں کے دبائو کے باعث فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جن تنظیموں کو پاکستان سے نکلنے کا نوٹس دیا گیا ہے ۔ان میں سینٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرزئز (امریکہ)، انٹر نیوز نیٹ ورک(امریکہ)، پاتھ فائینڈر انٹرنیشنل(امریکہ) ،سینٹرل ایشیا ایجوکیشن ٹرسٹ (امریکہ) ، امریکن لیبرسولیڈیرٹی سینٹر(امریکہ)، ورلڈ ویژن(امریکہ)، کیتھولک ریلیف سروس(امریکہ)، پلان انٹرنیشنل(امریکہ)، انٹرنیشنل ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (امریکہ)، انٹرنیشنل الرٹ(برطانیہ)، سیف ورلڈ (برطانیہ)، ایکشن ایڈ( برطانیہ)، اسٹیچنگ براک انٹرنیشنل( ہالینڈ)، رٹگرز(ہالینڈ) ،ٹروکیر(آئرلینڈ)،ڈینش ریفیوجی کونسل(ڈنمارک)، فائونڈیشن اوپن سوسائٹی انسٹیٹیوٹ(سوئٹزرلینڈ) اوراسکوس، ٹریڈ یونینز انسٹیٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ(اٹلی) شامل ہیں۔امریکی این جی او پلان انٹرنیشنل اورجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے تعلق رکھنے والی ’ایکشن ایڈ‘ نامی این جی او کی برطانیہ میں موجود ترجمان نےحکومت پاکستان کے اقدام کی تصدیق کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More