پشاور یونیورسٹی میںطلباء پر تشدد-گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے
بنوں/تخت بھائی/سوات/نوشہرہ/مردان( نمائندگان ) پشاور یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ ہونے والے واقعہ کے خلاف بنوں ،تخت بھائی ، سوات ،نوشہرہ اور مردان میں طلباء تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے ،بنوں طلباء محا ذنے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورروڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا طلباء کی جانب سے واقعہ کی غیر جانبدارتحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا واقعہ بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیر ہارون علی شاہ ، ندیم عسکر، شعیب ملنگ ،سید ولی اور دیگر نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کی عوام دوستی کا پول کھل گیا ہے جس نے عوام کے ساتھ ساتھ طلباء پر بھی مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے اور پشاور کا واقعہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کو حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کرے اور جو لوگ ملوث ہیں ادھرتخت بھائی میں گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے سینکڑوں طلبا ء کالج سے جلوس کی شکل میں تخت بھائی پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا اور مین ملاکنڈ روڈ کو ایک گھنٹے تک بلاک رکھا اور یونیورسٹی انتظامیہ ،پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور چیف جسٹس اف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے دہمکی دی کہ طلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پھر دما دمست قلندر ہوگا –