مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے 2کارکن قتل
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بھارت نواز سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں مشتاق وانی اور نذیر وانی کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔