الیکٹرونکس ڈیلرز رہنما محمد رضوان کی گورنر سندھ سے ملاقات

0

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور ڈیلرز کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔محمد رضوان نے کہا کہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں۔اسمگلنگ کے خاتمے اور ریونیو میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون اور الیکٹرونکس مصنوعات پر ڈیوٹیوں میں کمی کے لیے گورنر سندھ موثر کردار ادا کریں۔گورنر سندھ نے الیکٹرونکس مارکیٹوں میں صفائی اور پارکنگ کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More