بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلتی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں بسیں، کوچیں، منی بسیں، کوسٹرز زیادہ تر سی این جی پر چلتی ہیں۔ بمشکل 5 فیصد ایل پی جی اور 5 فیصد ڈیزل پر ہیں جبکہ پیٹرول رکشے شہر میں 50 ہزار سے زائد ہونگے۔جبکہ 10 سے 16 سیٹوں والے ہزاروں رکشے بھی سی این جی پرچلتے ہیں۔