سکھ تنظیموں کا الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ-ہڑتال کی حمایت کردی

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں سکھوں نے بھی نام نہاد پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ تنظیموں نے نام نہاد انتخابات کے روز مشترکہ حریت قیادت کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا بھی اعلان کیاہے۔” سکھ انٹلیکچول سرکل،انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن اورسکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن“ کا ایک مشترکہ اجلاس ایس نریندر سنگھ خالصہ کی قیادت میں جموں میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ جموں کشمیرمیں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، شہریوں کے قتل ، غیر قانونی نظر بندیوں، دفعہ 35اے کو ختم کرنے کی کوششوں اور بھارت کی طرف سے سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کابائیکاٹ کیا جائے گا۔امت کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شریک سکھ رہنماؤں نے کہاکہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ہی حل کرنے کی ضرورت ہے۔ سکھ رہنماؤں ایس راجندرسنگھ ، ایس رنجیت سنگھ ،ایس امن جوت سنگھ،ایس دویندرسنگھ ،ایس منموہن سنگھ ،سریندرسنگھ اورایس منجیت سنگھ نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے ذریعے حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More