پنجاب میں81ای ٹی اوز بھرتی کی منظوری
راولپنڈی ( نمائندہ امت)راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ایکسائز اینڈ ٹیکشن میں 81ای ٹی اوز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ کے افسران کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پراپرٹی ٹیکس برانچ کو 4اور موٹر وہیکل برائچ کو دو حصوں مٰیں تقسیم کر دیا گیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز ( ای ٹی اوز ) کی 81نئی پوسٹیں تخلیق کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس برانچزکو 4زونز جبکہ موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کو 02زونز میں منقسم کر دیا گیا ہے ۔پنجاب ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے بتایا گیا کہ موصولہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس ضمن میں اضافی زونز کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں گریڈ 17کے 81ای ٹی اوز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔راولپنڈی میں پروفیشنل ٹیکس /انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی اور ای ٹی او مری بروری سمیت دو علیحدہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز (ای ٹی اوز )تعینات کیے جائیں گے ۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس برانچزکو 4زونز جبکہ موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کو 02زونز میں تقسیم کرنے کے بعد دیگر اقدامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ۔قبل ازیں ایکسائز آفس راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس کے دو ای ٹی اوز (زونI،زونIIاور موٹرز کا ایک ای ٹی او تعینات تھا ۔نوٹیکفکیشن کے اجراء کے بعد اب مری ،گوجر خان اور ٹیکسلاکی تحصیلوں کے لیے علیحدہ ای ٹی اوز جبکہ مورگاہ کی راولپنڈی کی حدود میں یونین کونسلز اور نجی ھائوسنگ سوسائٹیز کے علاقوں کے لیے الگ ای ٹی او تعینات کیاجائے گا۔