ڈاکٹر عاصم کیخلاف 17 ارب کی کرپشن ریفرنس میں نیب گواہ پر جرح مکمل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کے گواہ کے بیان پر جرح مکمل ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ہفتے کے روز سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم بیرون ملک جانے کے باعث پیش نہ ہوسکے ،ملزمان کے وکلا کی جانب سے نیب کے گواہ حافظ اسلم کے بیان پر جرح مکمل کی گئی ۔عدالت نے ریفرنس کی مزید کاروائی 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ و دیگر کے خلاف حوالہ ہنڈی کے مقدمے کی سماعت پر ملزم یونس اور جنید پیش ہوئے۔ تاہم ملزم ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More