رنچھوڑ لائن میں تعاقب کے دوران اتفاقیہ گولی لگنے سے اہلکار زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)رنچھوڑ لائن میں ملزمان کا تعاقب کرنے کے دوران اتفاقیہ گولی لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار گشت کررہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان رکنے کےبجائے فرار ہونے لگے جن کے تعاقب کے دوران واقعہ پیش آیا اور ملزمان فرار ہوگئے ۔زخمی اہلکار25 سالہ قابلا ولد ظہور الحق کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایاگیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔