ماڈل ٹائون کیس کی ہفتے میں2دن سماعت کا حکم

0

لاہور(صباح نیوز)چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا اپنا حکم تبدیل کرتے ہوئے ہفتے میں دو بار سماعت کا حکم دیا ہے اور جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے سانحہ پر غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی۔جسٹس ثاقب نثار نے طاہر القادری سے مکالمہ کیاکہ آپ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے طاہرالقادری کو ہدایت دی کہ ہائیکورٹ نے آپ کی اپیل مسترد کی آپ سپریم کورٹ میں اپیل کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کو کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت، پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کونوٹس جاری کردیئے۔بعد ازاں سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمے کی روزانہ سماعت کے حکم پر وکلا نے تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد عدالت نے اپنا حکم تبدیل کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو ہفتے میں دو بار سماعت کا حکم دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More