پی آئی بی کالونی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی بی کالونی میں گزشتہ ماہ مبینہ مقابلے میں نوجوان شیراز کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں گزشتہ ماہ ہونے والا مبینہ مقابلہ مشکوک ہوگیا۔ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں پولیس کے خلاف مقدمہ 184/018 درج کرلیا گیا پولیس نے شیراز کو ڈکیت قرار دے کر مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، مدعیہ کا کہنا ہے کہ پولیس اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے، میرا بیٹا شیراز حافظ قرآن اور بے گناہ تھاوقوعے پر موجود لوگوں نے ویڈیو بنائی تھی،ایس ایچ او اور ہیڈ محرر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔