زینب کیس میںمجرم کی سزاپرعملدرآمد نہ ہونے پرسپریم کورٹ برہم

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخودنوٹس لے لیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے پرعملدرآمدنہ کرنے پردرخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ مجرم عمران علی کی سزاپرعملدرآمد کیوں نہیں کیاگیا؟خاتون وکیل نے بتایا کہ مجرم کی رحم کی اپیل وزارت داخلہ نے صدرمملکت کوبھجوادی۔عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کومجرم کی سزاپرعملدرآمدرپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیااور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More