اسد عمر کے شہباز شریف کے ماتحت کام کرنے کا انکشاف

0

کراچی(صباح نیوز) شہباز شریف کی بنائی گئی 56 کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نکل آئے جس کی سربراہی وہ 2010 سے 2012 تک کرتے رہے۔کمپنی کا بجٹ 8ارب سے بھی زیادہ تھا۔واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے تاہم 56 کمپنیوں کے ا سکینڈل کے حوالے سے صحافی مرتضیٰ سولنگی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے ایک کمپنی کے سربراہ کے طور پر اسد عمر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ” شہباز شریف کی 56 کمپنیوں میں سے ایک کمپنی پنجاب ڈولپمنٹ فنڈ بھی ہے جس کا بجٹ تقریباً 8 بلین روپے تھا ،اسد عمر پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل اس کی 2010 سے 2012 تک سربراہی بھی کر چکے ہیں۔امید ہے کہ ’کرپٹ ‘ شہباز شریف کے ماتحت کام کرنے والے اسد عمرکسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہو ں گے ، کیا نیب نے اسد عمر سے اس حوالے سے تحقیقات کیں ؟ امید ہے سب حلال ہے۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More