ملعونہ آسیہ کی کل پیشی پر اضافی سکیورٹی طلب

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )توہین رسالت ﷺمیں ملوث مجرمہ آسیہ ملعونہ کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کل (پیر)کوہوگی جس میں پولیس نےاضافی سیکیورٹی کے لیےحکومت سےاستدعاکی ہے ۔سماعت د ن ایک بجے ہوگی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔فریقین کونوٹس بھجوادیے گئے تھے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ پیرکوسابق ڈی پی اوپاک پتن تبادلہ کیس ،سرکاری ہسپتالون میں مداخلت ،بحریہ ٹاؤن کی ڈیمارکیشن ،شعیب نوشروانی کیس ،ازخودنوتس کے اختیارکاتعین کیس ،لیبرمقدمات ،جسٹس عظمت سعیدکی سبربراہی میں تین رکنی بنچ نیب میں غیر قانونی تقرریوں ،نیب بنام سردار مہتاب احمدکیس ،سمیت دیگرمقدمات کی سماعت کرے گی ۔ملعونہ آسیہ کے کیس میں پولیس نے سیکیورٹی میں مزیداضافے کے لیے درخواست کی ہے اور اس حوالے سے حکومت سے کہاہے کہ عدالت میں سیکیورٹی کےانتظامات کومزیدبہترکیاجائے۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئےدائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئےمقررکردی گئی،سپریم کورٹ کا 3 رکنی 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔،عدالت نے درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل کو نوٹس جاری کر دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More