مزدور کے جعلی اکاونٹ پر بینک سے قرضہ لے لیا گیا

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں مزدوری کرنے والے شاہد نامی شہری کے شناختی کارڈ پر اکائونٹ کھلوا کر بینک سے قرضہ لے لیا گیا۔متاثرہ شہری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کہ رواں سال نجی بینک سے قرضے کی قسط جمع کرانے کے لیے کال موصول ہوئی تو میں ہکا بکا رہا گیا کیونکہ میں نے تو کبھی بینک اکاؤنٹ نہیں کُھلوایا۔شاہد کا کہنا تھا کہ فون کال موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ میرا بینک میں نہ صرف اکاؤنٹ ہے بلکہ میرے ہی شناختی کارڈ پر بینک سے 7 لاکھ روپے قرضہ، گاڑی اور کریڈٹ‌ کارڈ بھی کسی نے حاصل کرلیا ہے۔اس نے بتایا کہ ایک عزیز نے کئی سال پہلے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شناختی کارڈ کی کاپی مانگی تھی اور اُسی نے میرے ساتھ فراڈ کیا ہے۔شاہد کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور بینک ہیڈ آفس میں درخواست دے چکا ہوں کیونکہ میں مزدوری کرتا ہوں اورآج تک کوئی قرض لیا نہ بینک اکاؤنٹ کھلوا سکا۔ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More