لانڈھی-سعید آباد سے 2لاشیں برآمد- خاتون کی شناخت ہوگئی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی عید گاہ گراؤنڈ کے قریب اور بلدیہ ٹاؤن قبرستان سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔ موچکو کے علاقے سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی سے ملنے والی لاش کی شناخت 24 سالہ جنیدالرحمن ولد دادو خان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ لانڈھی مجید کالونی کا رہائشی اور پولیس اہلکار تھا، ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ متوفی نشے کا عادی تھا جبکہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں تعینات اورگزشتہ روز غیر حاضر تھا۔ علاوہ ازیں سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 7قبرستان سے ملنے والی لاش کی شناخت 50 سالہ محمد ریاست کے نام سے کی گئی۔ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں وجہ موت طبعی قرار دی ہے۔ دوسری جانب 28 ستمبرکو موچکو تھانے کے علاقے حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس کے قریب ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔ 27 سالہ صبیحہ سلطان دختر سلطان علی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، مقتولہ کا آبائی تعلق صوابی سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More