امل اور اقصی کیس جیسے واقعات سے بچنے کیلئے خصوصی پولیس ٹریننگ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بڑھتے امل اور اقصی کیس جیسے واقعات سے بچنے کیلئے کراچی پولیس کے اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کرائی گئی، دوران ٹریننگ اہلکاروں کو عوامی مقامات پر ملزمان سے مقابلے کے دوران حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تربیت دی گئی، ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں 550 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جرائم اور امل ، اقصی جیسے واقعات سے بچنے کیلئے تربیت ڈی آئی جی ٹریننگ شرجیل گھرل کے نگرانی میں مکمل کرائی گئی۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے 550 اہلکاروں نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ پولیس اہلکاروں کو ایس ایم جی، نائن ایم ایم، جی تھری، ایم پی فائیو، 38 بور رائفل اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے تربیت دی گئی۔ ڈی آئی جی شرجیل گھرل نے بتایا کہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع و شہروں کے پولیس اہلکاروں کو بھی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More