امریکی کو ’’ پتھر‘‘ نے ایک لاکھ ڈالر کا مالک بنادیا

0

مشی گن(امت نیوز ) امریکی ریاست مشی گن میں قائم ایک فارم کی دہلیز پر30 برس سے نصب ایک’’ پتھر‘‘ نے ڈیوڈ مزروک نامی شخص کو ایک لاکھ ڈالر کا مالک بنادیا۔ سی این این کے مطابق ڈیوڈ مزورک نے 1988 میں جب یہ فارم خریدا تو سابق مالک نے بتایا تھاکہ یہ شہاب ثاقب ہے جو اس کی زمین پر 1930 میں گرا تھا تاہم ڈیوڈ نے اسے کوئی اہمیت نہ دی ۔امریکی ٹی وی کے مطابق برس گذرتے رہےاور شہاب ثاقب اسی طرح پیروں تلے پڑا رہا ۔کبھی کبھار بچوں کو فارم کی سیر کرانے کیلئے آتے رہنے اور انہیں شہاب ثاقب کے بارے میں بتانے کے باوجود اسے خیال نہ آیا کہ ماہرین سے اس ضمن میں تصدیق ہی کرالے ۔سی این این کے مطابق ڈیوڈ مزروک نے بتایا کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سن کر شہاب ثاقب بہت قیمتی ہے۔ وہ 22.5 پاؤنڈ وزنی پتھر نکال کر مشی گن یونیورسٹی لے آیا جہاں محققین نے تصدیق کردی کہ یہ واقعی شہاب ثاقب ہے جس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر ارضیات مونا سربیسکو کا کہنا تھا کہ یہ پتھر بہت اہمیت کا حامل ہے جسے میں نے پہلی ہی نظر میں جان لیا تھا۔ یہ میری زندگی کا سب سے عجیب اور شاید کبھی دوبارہ نہ ہونے والا تجربہ ہے۔مشی گن یونیورسٹی کی پروفیسرنے بتایا کہ یہ پتھر 88 فیصد آئرن اور 12 فیصد سفید دھات نکل پر مشتمل ہے اور اس کی تصدیق واشنگٹن کے اسمتھ سونیئن انسٹی ٹیوٹ کی پروفیسر کیتھرائن کوریگن نے بھی کی ہے۔پروفیسر مونا سربیسکو نے مزید کہا کہ مشی گن یونیورسٹی میں عموی طور پر لوگ شہاب ثاقب کے شبے میں طرح طرح کے پتھر جانچ کے لیے لاتے رہتے ہیں لیکن پہلی بار یہ سچ بھی ثابت ہو گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق مذکورہ شہاب ثاقب کو فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے جب کہ اسمتھ سونین انسٹی ٹیوٹ اور مینے میں واقع ا یک میوزیم نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More