شہباز کو ضمنی الیکشن میں من پسند نتائج کیلئے گرفتار کرایا گیا۔منظور وسان
خیرپور(نمائندہ اُمت)پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدر وسابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ضمنی انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے ایسی لئے الیکشن سے قبل شہباز شریف کو گرفتار کرایا گیا ہے ۔عمران خان متحدہ کے قائد بنے کی کوشش نا کریں ،اس وقت پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بن گئی ہے سندھ میں بھی ڈیم بنانے کی ضرورت ہے چیف جسٹس سندھ میں بھی ڈیم بنانے کےلئے چندہ مہم کا اعلان کریں ۔ کالاباغ ڈیم پر تین صوبوں کے اعتراضات ہیں ،پیپلزپارٹی باشا ہ ڈیم کی حمایت کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں نواب وسان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔