دبئی میں عمران کی بہنوں کی 60ارب کی جائیداد ہے-ن لیگ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کےمحافظ بن چکے ہیں،دبئی میں عمران خان کی بہنوں کی 60ارب روپے کی جائیداد ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات سے قبل دعوے کئے تھے کہ بجلی، گیس پر ٹیکسز نہیں لگائیں گے اور چوری ختم کریں گے لیکن حکومت ملتے ہی غریبوں کا گلا دبا دیا گیا، اداروں کو فعال بنانےکے بجائے انہیں مخالفین کےانتقام پرلگا دیا گیا، کرپشن کے نام پرغریب کے منہ سے روٹی چھین لی گئی.انہوں نے کہا کہ عمران خان اب اپنے 100 دن کے پلان کی نکلتی ہوئی ہوا نہ چھپائیں، آپ اس طرح کی پریس کانفرنس سے اپنی کارکردگی سے عوام کی توجہ نہیں ہٹاسکتے، شہبازشریف کی گرفتاری کے پہلے ہی دن آپ کی گھبراہٹ عیاں ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کےمحافظ بن چکے ہیں، ان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، اور یہ کابینہ تاریخ کی کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔ وزیراعظم کے پرانے ساتھیوں اور تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانیوں نے دبئی میں اربوں ڈالر کی جائیدادیں خریدیں، اور ان میں 60 ارب روپے کی جائیداد عمران خان کی بہنوں کی ہے، جب کہ ان کی بہنوں کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ماسوائے اس کہ خیراتی اداروں کے بورڈز کی ارکان ہیں۔ ترجمان(ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے؟ زلفی بخاری، علیمہ خان، علیم خان اور جہانگیرترین کی بیرون ملک جائیدادوں کی نیلامی کب ہوگی؟ وزیراعظم بتائیں کہ دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا؟ پی ٹی آئی ملازمین کے اکاوٴنٹس میں ہنڈی کے ذریعے آنے والی کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ پرتحقیقات کیوں نہیں کرائی جارہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے لئے 45 ارب کا قرض کیوں لیا گیا اور وہ پیسہ کہاں گیا؟ خیبرپختونخوا میں میٹرو کی کرپشن 80 ارب تک کیسے پہنچی ؟ صوبے کی 65 ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی گئی؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 22 سال تبدیلی کے دعوے کے بعد پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ بنایا گیا جو ایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا، اور کہا یہ گیا کہ عثمان بزدار کو ان کی غربت کی وجہ سے وزیراعلیٰ کا منصب دیا گیا، اگر یہی بات ہے تو پھر بلوچستان سب سے غریب صوبہ ہے وہاں نواب کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More