شریف خاندان کیخلاف ریفرنسزکی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہو گی
اسلام آباد(نمائندہ امت )قومی احتساب بیوروشریف خاندان کے خلاف اسلام آبادکی احتساب عدالت میں دائر ریفرنسزکی پیش رفت رپورٹ روا ں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا اس میں میاں نوازشریف ،مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدرکی عدالت عالیہ اسلام آبادکے احکامات سے ضمانت پر رہائی،اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطی سمیت دیگرمعاملات بارے عدالت عظمیٰ کوآگاہ کر ے گی، عدالت کی جانب سے دی گئی مدت کے ختم ہونے بارے بھی آگاہ کر ے گی ۔رپورٹ چیئرمین نیب کی منظوری سے مانیٹرنگ جج جسٹس اعجاالاحسن کوبھجوائی جائیگی ۔