منی لانڈرنگ – 150افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے گئے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیگریشن حکام کو پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے اور منی لانڈرنگ سے جڑے 150افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے امیگریشن حکام کو پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے منی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سٹاپ لسٹ 150 سے زائد ناموں سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ سٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے نہ دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More