پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کا امکان

0

اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کا بند دروازہ ایک بار پھر کھلنے کا امکان پیدا ہو گیا اور ایف آئی ایچ نے 6 ملکی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے پی ایچ ایف کو ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرف سے لیٹر کے ذریعے پی ایچ ایف کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا ہیکہ 4 ٹیموں نے ایونٹ کے لئے کنفرمیشن دی ہے جبکہ مزید 2 ٹیمیں آئندہ 2 ہفتوں میں اپنی شرکت کے بارے میں اطلاع دیں گی۔سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر نے بتایا کہ اے ایچ ایف نے چھ ملکی ٹورنامنٹ ری شیڈول کر دیا ہے اور 4 ٹیموں نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ اومان، قطر، بنگلہ دیش، سری لنکا، قازقستان اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔سیکرٹری فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے میدان آباد ہوں گے بلکہ شائقین کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More