ایشیا کپ میں 6 راتیں سو نہیں سکا تھا- سرفراز احمد
دبئی(امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں 6 راتیں سو نہیں سکا تھا لیکن اب نیند پوری ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل 6 راتیں سو نہیں سکا تھا لیکن اب نیند پوری ہورہی ہے، میری توجہ آسٹریلیا سے سیریز جیتنے پر ہے۔کپتان نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو کھلانے کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی بیٹنگ فارم اور اسپن بولنگ کو دیکھتے ہوئے کیا۔ سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سرفراز احمد پر کافی دباؤ ہوگا۔وقار یونس نے کہا ہے کہ 2ٹیسٹ کی اس سیریز کے حوالے سے کوئی بھی پیشگوئی کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں مختلف تنازعات اور مسائل کا شکار ہیں۔