قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 11اکتوبر سے شروع ہو گی

0

راولپنڈی(امت نیوز) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔ 14 اکتوبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان بوائز انڈر 14،بوائز سنگل انڈر16،مینز سنگلز انڈر 18، مینز ڈبلز انڈر18،گرلز سنگلز انڈر 16،ویمن سنگلز انڈر 18 اور ویمن ڈبلز انڈر 18 کے مقابلے ہوں گے۔ انڈر 16 اور انڈر 18 کیٹگریز یں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی تربیتی کیمپ کیلئے منتخب کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More