صادق آباد میں ہیلمٹ نہ پہننے پر باپ نے بیٹے کا چالان کردیا
صادق آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی امتیاز عباس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے ہی بیٹے کا چالان کردیا۔پولیس افسر نے بیٹے کا 200 روپے کا چالان کیا۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔