اسلام آبادکی 3جامعات کے وائس چانسلرز کی تبدیلی کا فیصلہ

0

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں واقع 3 بڑی جامعات کے شیوخ کی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرشاہد صدیقی، قائد اعظم یونیورسٹی کے جاوید اشرف اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم شیرازی کی مدت ملازمت ایک ماہ یا اس کے بعد مکمل ہونے والی ہے ۔ حکومت نے تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کے تقرر کیلئے اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کر دیے ہیں ۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر کا عہدہ ختم کرنے کی تیاری بھی کر لی گئی ہے ۔ اس عہدے پر سعودی شہری احمد یوسف الدرویش تعینات ہیں جو اپنی مدت ملازمت پہلے ہی پوری کر چکے ہیں تاہم سابق نواز لیگی حکومت نے انہیں اسی عہدے پر دوبارہ تعینات کر دیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More