کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی سزائیں ختم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ سنی تحریک کے کارکن کے قتل کے جرم میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی سزائیں ختم کرتےہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ملزمان کے خلاف ازسرنومقدمے کی سماعت کرنے کا حکم دیاہے۔ سرکاری وکیل نے استدعاکی کہ ملزمان کی سزائیں ختم نہ کی جائیں ، تاہم عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا بھی مسترد کردی ۔واضح رہےکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کے جرم میں ملزم رشید عرف زاہد کو سزا موت اور ذیشان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More