ملزمان کورئیر کمپنی دفتر کے باہر مشکوک پیکٹ پھینک کر فرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن کالٹیکس پیٹرول پمپ کے قریب واقع نجی کوریئر سروس کے دفتر کے سامنے رات گئے نامعلوم افراد مشکوک پیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے بعد خوف وہراس پھیل گیا، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا، جسے چیک کرنے کے بعد بی ڈی ایس ٹیم نے اس پیکٹ کو کلیئر قرار دیا، ایس ایچ او دلدار عباسی کے مطابق کسی شخص نے منرل واٹر کی بوتلوں کو پیلے ٹیپ میں لپیٹ کر بوتلوں میں کتھہ ڈال کر پھینکا تھا۔ واقعے کی چھان بین جاری ہے کہ شرارت کرنے والے کون تھے۔