اہلیہ کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید-2لاکھ جرمانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے گھر دیر سے آنے پر اہلیہ کو قتل کرنے سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم صفدر شاہ کو عمر قید کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجرم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ پیر کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سماعت کے موقع ملزم صفدر شاہ کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو جھگڑے کے دوران قتل کیا تھا ۔مرنے سے پہلے بیوی شادی کی تقریب سے دیر سے آئی تھی ۔دیر سے آنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت نے سعید آباد میں اسکول میں گولی کا نشانہ بننے والی ننھی طالبہ اقصی کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم وسیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔