عالمی عدالت منجمد اثاثوں کی واپسی کا ایرانی دعویٰ خارج کرے-امریکہ

0

دی ہیگ(امت نیوز) امریکہ نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے امریکی بینکوں میں موجود پونے 2 ارب ڈالر کی واپسی کیلئے ایران کے قانونی دعوے کو خارج کردے۔ مذکورہ رقم امریکی بینکوں میں موجود وہ ایرانی اثاثے ہیں، جو امریکہ نے ایران پر دہشت گردی کی معاونت کے الزام میں منجمد کر رکھے ہیں اور جس کے بارے میں 2016 میں امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ یہ رقم 1983 میں بیروت میں تعینات امریکی میرینز پر حملے میں ہلاک فوجیوں کے متاثرہ خاندانوں کو بطور امداد دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More