میانوالی میں ن لیگ سے دھوکا ہوگیا۔امیدوار آخری وقت میں دستبردار
میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے آبائی علاقے میں مسلم لیگ ن سے ہاتھ ہوگیا۔شیر کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے والا امیدوار آخری دنوں میں دستبردار ہوگیا۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے امیدوار احمدخان کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سے قبل دیگر تمام امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان کے حق میں دستربردار ہو چکے تھے۔ جبکہ پیر کے روز مسلم لیگ ن کے امیدوار کے دستبردار ہو جانے کے بعد پی پی 87 میانوالی میں 14 اکتوبر کو ووٹنگ کے عمل کی ضرورت باقی نہ رہی۔ یوں تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان نے ضمنی انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ پی پی 87 میانوالی میں ہونے والی یہ پیش رفت مسلم لیگ ن کیلئے کسی طور پر ایک دھچکے سے کم نہیں ہے۔