کباڑ کے گودام میں ڈکیتی ۔ملزمان نقد ی اور موبائل فونز لے اڑے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بریگیڈ کے علاقے میں کباڑ کے گودام سے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر لاکھوں نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے نظامی روڈ حنفیہ مسجد کے پاس واقع کباڑ کے گودام میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر گودام کے مالک جواد سے 2 لاکھ روپے کیش اور گودام میں موجود ملازمین سے 3 موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔