اسرائیل کا شام میں ایرانی ٹھکانوں پرحملے جاری رکھنے کا اعلان

0

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے روس کی جانب سے شام کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹم ( ایس 300) کی ترسیل کے باوجود فضائی حملے جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔اے ایف پی کے مطابق نیتن یاہو نے روسی نائب صدر میکزم ایکی موو کو بتایا کہ وہ شام میں دشمنوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھیں گے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل شام میں موجود ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گا،جواسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More