ماڑی پور روڈ پر رکشہ الٹنے سے 2 خواتین ۔بچہ زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ غلام عباس اسکول کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 2 خواتین اور بچہ زخمی ہوگیا ۔زخمیوں کی شناخت 3 سالہ عزیر ولد قمرالدین ، 28 سالہ رخسانہ زوجہ قمرالدین اور 30 سالہ ہما زوجہ اسحاق علی کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔