عمران لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ پورا کریں۔سراج الحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاپتہ ہونے والے فلاحی و سماجی کارکن اعجاز اللہ خان اور دیگر کے گھروں پر جا کر اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے اعجازاللہ صاحبزادوں حمزہ، بلال اور چھوٹے بھائی فہیم سے ملاقات کی۔سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنا بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ پورا کریں۔